اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) کرونا وائرس کی وبا کے دوران فیس ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس ماسک کو کم از کم دن میں ایک مرتبہ ضرور دھونا چاہیے متحدہ عرب امارات کے اخبار گلف نیوز میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق فیس ماسک پر وائرس کچھ عرصہ کیلئے زندہ رہ سکتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ اس ماسک کو استعمال کے بعد دھو لیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ روزانہ استعمال کیلئے ماسک خریدنا مہنگا پڑتا ہے اس لئے لوگ کاٹن کے کپڑے سے خود ماسک بنا سکتے ہیں لیکن اس ماسک کو پہننے کے بعد احتیاط سے اتار کر اسے لانڈری والی ٹوکری میں ڈالنا چاہیے اور پھر اسے دھو کر دوبارہ استعمال کرنا چاہیے۔