صادق آباد (خبر نگار) رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 265رئیس نبیل احمد نے اپنے والد سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمدکے ہمراہ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات کر کے انہیں بھونگ تا رحیم آباد سٹرک کی تعمیر کیلئے درخواست کی ، چوہدری پرویز الہی نے وزیراعلی پنجاب کو لیٹر لکھا اور مذکورہ سٹرک کی تعمیر کیلئے سفارش کی ، وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ ادارے کو سٹرک کی تعمیر کیلئے اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کیے ، ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن (ر) اسد سے ملاقات کرکے ڈائریکٹو جاری کروایا ، ساڑھے پانچ کروڑروپے فنڈزسے بھونگ تا رحیم آباد سٹرک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر لگا کر باقاعدہ کام آلاٹ کر دیاگیا ہے ۔ممبر پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے بتایاکہ حلقہ پی پی 265کے عوام کی بے لوث اور بلا امتیا ز خدمت میرا مشن ہے۔
بھونگ تا رحیم آباد سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر جاری
May 20, 2020