حکومت 27 رمضان المبارک کو عبادت کیلئے مساجد کو بند نہ کرے : حافظ معین خالد

ملتان (نیوز رپورٹر) حافظ معین خالد ٹرسٹ کے زیراہتمام 29 روزہ افطاری کے 25 ویں روزہ کو حافظ معین خالد کی محلہ عیدگاہ افطاری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما حافظ معین الدین خالد نے کہا حکومت رمضان المبارک کی 27 ویں شب کو عبادت کے لیے مساجد کو بند نہ کرے حکومت کے ایسے اقدامات سے نئی نسل جو مذہب سے پہلے ہی بیگانہ تھی مزید دور ہوتی جارہی ہے افطاری سے قبل ممتاز نعت خواں حافظ اسامہ سلطان اور حمزہ انصاری نے سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا بعدازاں سرکار دو عالم کی خدمت میں درود و سلام پیش کیا گیا اور دعا کے بعد شرکاء کی افطاری کرائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن