سکھر(بیورو رپورٹ)آئی جی ریلوے کی ہدایت پرسکھر ڈویژن میں شہید اہلکاروں میں عید پیکچ کا اعلان تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان نے ریلوے پولیس کے شہداء اور دوران سروس وفات پا جانے والے ریلوے پولیس ملازمین کی فیملیز کو پاکستان ریلوے پولیس ویلفیئر فنڈ سے عید پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک و قوم کی حفاظت اور اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے پاکستان ریلوے پولیس کے 32 جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور جام شہادت نوش کی جن کی فیملیز کے لئے ریلوے پولیس ویلفیئر فنڈ سے فی کس 10,000 روپے عید پیکج جبکہ دوران سروس وفات پا جانے والے ریلوے پولیس کے 93 ملازمین کی فیملیز کو فی کس 5,000 روپے عید پیکج دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آئی جی پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے ریلوے پولیس کی تمام ڈویڑنوں کے ایس پیز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ریلوے پولیس ملازمین کو تنخواہ ہر صورت 23 مئی سے پہلے ادا کی جائے تاکہ ریلوے پولیس ملازمین عید کے پرمسرت موقع پر اپنی فیملیز کے لئے خریداری کر کے عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔اس سلسلے میں سکھر میں بھی ایس پی ریلوے سکھر نیاز احمد نے بھی ویلفیئر فنڈ سے پانچ شہیدوں شہید محمد اسماعیل، شہید امان اللہ شر، شہید مشتاق احمد ،شہید محمد ھاشم، شہید عبدالجبار کی فیملیز کو دس دس ہزار نقدی اور دیگر تحائف دئیے اور کہا کہ ہم فرض کی خاطر شہادت پانے والے اپنے جانباز جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم ان کی فیملیز کو کسی بھی مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے ریلوے پولیس ہر وقت اپنے شہید جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے اپنوں کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہونگے انھوں نے مزید کہا کہ شہید ہونے والے تمام جوان ھم سب کے لئے ایک اعلی مثال ہیں ہم سب کو چاہئے کہ ان کی طرح اپنے فرض کو پورا کر کے اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں۔