کشمیراورفلسطین کے مظلومین کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)کشمیر اور فلسطین کے مظلومین پر ہونے والے مظالم اور عالمی انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی جانب سے خاموشی کے خلاف نجی ٹی وی کے زیر اہتمام حمایت مظلومین کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ بھارت کرونا بحران میں کشمریوں کی نسل کشی کررہا ہے ،ہمارے پڑوس میں افغان مشکلات کا شکار ہیں، گزشتہ دنوں کابل ہسپتال میں دھماکہ ہوا بہت سے بچے اور مائیں شہید ہوئے،ساری دنیا نے مظلومین کو بھلا چکی ہے، آج مظلومین کے حوالے سے بہت بڑا دن ہے۔ اس موقع پر عبداللہ گل چئیرمین تحریک جوانان پاکستان نے کہا کہ مظلومین وہ قوتیں ہیں جن کے پاس سب وسائل ہیں مگر ہمت نہیں، جہاد کا جذبہ اور بہادری ان میں نہیں ہیں، بے حسی اور ایک جمود طاری ہے ، فلسطین کا مسلہ ایک قانونی مسلہ ہے بین القوامی دنیا اس کو مانتی ہے ،اکتالیس ممالک کے اتحاد کا کردار کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے مایوس کن ہے۔انہوں نے کہا 9/11 کے بعد مسلمانوں۔کو بے توقیر کرنے کی مذموم سازش کی گئی ہے ، ہم یہودیت کے خلاف نہیں بلکہ صہیونی سوچ کے خلاف ہیں ، فلسطین کے اور کشمیر کے لیے جہاد کرنا پڑے گا ، امریکہ افغانستان سے جانے والا ہے اس خطے میں تبدیلی ہونے والی ہے۔میر باز کھتران رہنما پی پی پی نے کہا کہ پورا عرب فلسطین کے معاملے پر خاموش ہے۔اقوام متحدہ یا او۔آئی سی نے کچھ نہیں کرنا جب وہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کو نہیں مانتے تو ہم کیوں مانیں ہمارے اپنے بھائی اپنی حکومتیں بچانے کے لیے حملہ کرتے ہیں ، آج بھی ہمارے سات لوگ شہید ہوئے ہیں کل تک جموں کشمیر کو بھارے اپنا حصہ کہتا تھا اب گلگت بلتستان کو بھی اپنا حصہ کہتے ہیں ،ہمیں متحد ہو کر کشمیر اور فلسطین کے لیے کچھ کرنا پڑے گا۔سید ذیشان نقوی ڈپٹی مئیر اسلام آباد نے کہا کہ کشمیر کے معاملے کو حکمران سیریس لیں، تمام عقائد کے مکاتب فکر کے علماء فلسطین پر متحد ہونا ہو گا ، جب تک ہم مسلمان آپ میں لڑتے رہیں گے ہم کسی کے لیے کچھ نہیں کر پائیں گے،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ پیر تراب الدین نے کہا کہ بیت المقدس ہماری امانت ہے جس میں خیانت کی جا رہی ہے ،جب تک ہماری غیرت ایمانی نہیں جاگے گی کچھ نہیں ہوگا ،مسلمانوں پر ظلم۔اس لیے ہو رہا ہے کہ ان میں جرات نہیں ہے ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کا فرض ہے کہ مسلمان ممالک کو جگائے،ان کو ایک پلیٹ فارم لانا ہو گا ، ہماری حکومت کو جہاد کا اعلان کرنا چاہیے، آنے والے تہواروں میں۔کورنا وائرس کے حوالے سے لوگ حکومت کہ جانب سے کیے گئے اعلانات پر عمل کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے۔ اس موقع پر سچ ٹی وی کے چیئرمین افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اسلام ظلم کے خلاف ہے مظلوم کا حامی ہے،جہاں مظلوم ہوگا وہاں حمایت کرنی ہوگی،ہمیں اقوام میں تقسیم کردیا ہے،ایک کلمہ گو کے ناطے ہم پر فرض ہے کہ مظلوم کشمیری اور فلسطین عوام کی حمایت کریں،اگر ہم اس مظلومین کی حمایت کرتے آج ظلم اتنا زیادہ نہ ہوتا، اقوام متحدہ اس ظلم پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ نو ماہ سے کشمیری لاک ڈاون میں ہیں،پورا عالم خاموش ہے اورزبانی کلامی قراردادیں دے رہے ہیں،کشمیری اور فلسطینی عوام کی حمایت کرکے انہیں مشکلات سے نکالنا ہوگا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ دنیا میں مظلومیت ہے یہ ہر دور میں موجود ہیں ، تاریخ گواہ ہے فتح ہمیشہ مظلوم کی ہوتی ہے،اسلامی ممالک کی بھی بہت زمہ داریاں ہیں،اسلامی ممالک اگر یکجا ہوجائیں تو ظلم ختم ہوجائے گا، جو کشمیر کی حمایت کرتے ہیں وہ ہمارے سب سے اچھے دوست ہیں، ہم کشمیر کے معاملے پر کبھی سودہ بازی نہیں کریں گے،فلسطین اور کشمیر میں نوجوانوں کی لاشیں مائوں کے سامنے رکھ جاتے ہیں،قاسم سلیمانی کو قتل کرنے کا حکم خود صدر امریکہ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن