تماشا لگانے والے مداری شہباز شریف کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے: رانا ثناء اﷲ

فیصل آباد (صباح نیوز)سابق صوبائی وزیر قانون اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میڈیا اور عوام کے سامنے تماشا لگانے والے مداری میاں شہباز شریف کا بال بیکا بھی نہیںکرسکتے۔2سال سے الزام اور سیاسی انتقام کا سامنا کرکے ہم عزت اور حکمران ذلت حاصل کررہے ہیں۔ عالمی وباکے ساتھ حکمران سیاسی بلاثابت ہورہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ارکان اور قیادت کے خلاف حکومت کا کوئی ایک کیس بھی سنجیدہ نہیںجبکہ وہ خود ملک اور قوم کے لئے غیرسنجیدہ ہے۔ شواہدکے بغیر الزام تراشی کرنے والے خود کو کار آمد بنانے کی کوشش کرتے ہیں مگر عدالتوںمیں بے کار ثابت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آٹا چینی سکینڈل میں اربوں روپے کی ڈکیتی میں وزیراعظم سمیت ان کی ٹیم بے نقاب ہوچکی ہے۔ جو حکومت خود گرنے کے لئے تیار ہو اپوزیشن اسے سیاسی شہید کیوں بنائے گی؟۔ حکمران عید یا31 جولائی کے بعدکوئی نیاکام نہیں کریںگے وہ اس طرح کے کام 2 سال سے کررہے ہیں ان سے اپوزیشن توکیا پوری قوم کو بہتری کی توقع نہیں۔ پی ٹی آئی نہ پہلے عوام کی حمایت یافتہ جماعت تھی نہ حکومت کرنے کے قابل ثابت ہو سکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...