ریاض نائیکو اور جنید صحراء کی عظیم قربانی راہیگاں نہیں جائیگی، الطاف بٹ

May 20, 2020

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) سینئر حریت راہنما الطاف احمد بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے آئیڈیل ریاض نائیکو اور جنید صحراء کی عظیم قربانی راہیگاں نہیں جائے گی شہداے کشمیر کی ان قربانیوں کے نتیجے میں آزادی کی منزل حاصل ہوکر رہے گی بھارت کی ہٹ دھرمی اور میں نہ مانوں کی پالیسی اور آرٹیکل 370 35 اے کے نفاذ کے بعد کشمیریوں کو طاقت سے دبانے کی پالیسی خود بھارت کے اپنے گلے پڑ جاے گی بھارت کی انتہا پسند پالیسوں اور آر ایس ایس اور بی جے پی کے ایجنڈے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت کے ذریعے دبانا ہے جس میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری جوانوں کے آہیڈیل ریاض ناہیکو اور جنید صحراء کی شہادت پر اپنے ردعمل میں کیا ہے الطاف احمد بٹ نے کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کی انتہا پسند پالیسیوں کے نتیجے میں کشمیری نوجوان ایک مرتبہ پھر ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔ بھارت کے انتہا پسند وزیراعظم مودی کی پالیسیوں کے نتیجے میں سیکولر بھارت کا چہرہ داغدار ہوچکا ہے جس کا اظہار بعض بھارتی دانشور بھی کررہے ہیں

مزیدخبریں