دھنوٹ ( نمائندہ نواے وقت ) اخبار فروش یونین ضلع لودھراں کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدرجاوید شاکر منعقد ہوا اجلاس میں سٹی صدر لودھراں شاکرحسین سٹی صدر کہروڑپکا آصف اقبال صدر دنیاپور جاوید آسی طور صدر دھنوٹ شوکت علی سینئر اخبارفروش محمودالرحمن تبسم مہر محمد اصغر حاجی جاوید ملک عابد عاربی عبیدالرحمن بلوچ سید غلام عباس شاہ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ضلعی صدرجاوید شاکر نے کہا کہ قارئین اخبار فروشوں کے ماہ مئی کے بلز اور سابقہ بقایاجات عید سے قبل ادا کر دیں تاکہ اخبار فروش بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہوسکیں۔
قارئین اخبار فروشوں کے بلز عید سے قبل ادا کریں: ضلعی صدر جاوید شاکر
May 20, 2020