نشتر برن یونٹ میں کرونا معاملے پر ڈاکٹر عتاب کا شکار

ملتان(سپیشل رپورٹر)برن یونٹ کے 05 ڈاکٹرز اور 07 نرسز کورونا میں مبتلا ہونے کا معاملہ،آواز بلند کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف برن یونٹ انتظامیہ کی انتقامی کاروائی۔نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر برن یونٹ سے ریلیو کر کے وائس چانسلر کے ڈسپوزل پر بھجوا دیا،تفصیل کے مطابق پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث برن یونٹ کے 05 ڈاکٹر 07 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئی جس سے متعلق برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹر احمد علی نے سوشل میڈیا پر آواز بلند کی جس کی سزا دیتے ہوئے سربراہ برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چودھری نے انکو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر برن یونٹ سے ریلیو کرتے ہوئے انکو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے ڈسپوزل پر بھیج دیا ہے،اس حوالے سے ڈاکٹر احمد علی کا کہنا تھا کہ حق کے لئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہے۔ ینگ نرسز ایسوسی ایشن کی صائمہ یامین اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا نشتر انتظامیہ کروڑوں روپے کا غیر معیاری حفاظتی سامان لے رہی ہے جس سے سٹاف کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے،انکوائری کی جانی چاہیے،ادھر برن یونٹ کے آئی سی یو سٹاف کو کورونا کے شبہ میں آئی سو لیٹ کر کے ان کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ برن یونٹ سربراہ خود کو کورونا سے بچانے کے لئے چھٹیاں لیکر گھر روانہ ہو گئے ہیں جبکہ دیگر طبی عملہ کورونا میں مبتلا ہو رہا ہے جبکہ بیشتر ڈاکٹر نرسز میں رپورٹ کے بعد چلا وہ کورونا میں مبتلا ہیں اس سے قبل کسی میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی جو کہ زیر علاج مریضوں کے لئے نہایت خطرناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...