ٹرانسپورت جزوی بحال‘ لاڑی اڈوں،ویگن اسٹینڈز پر رش

خانیوال‘ ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار )ٹرانسپورٹ کھلتے ہی مسافروں کی کثیر تعداد لاڑی اڈوں،ویگن اسٹینڈ پر پہنچ گئی تاہم ٹرینوں کی آمدورفت کے حوالے سے معلومات کیلئے مسافروں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن کا بھی رخ کرتی رہی لاڑی اڈوں پر بے پناہ رش کیساتھ ہی ٹرانسپورٹرز نے 60سال سے زائد مسافروں کو بسوں میں سوار نہ ہونے دیا دوسری طرف ایک ٹرانسپورٹ کا دھڑا حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرنے سے انکاری ہے تاہم متعدد ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ہدایت پر ٹرانسپورٹ کا آغاز کردیا ہے ۔ جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ سید حیدر شاہ نے بتایا کہ حکومتی ایس او پیز ظالمانہ ہیں نقصان میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔ ایک طرف حکومت نے 20 فیصد کرائے کم کر دئیے ہیں اور دوسری طرف اس طرح کے ایس او پیز ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہیں ۔ ٹبہ سلطان پور کے مسافر بدستورمہنگی ٹیکسی کاریں کرائے پر کروا کر اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے اور دیگر ضروری کاموں کیلئے جا رہے ہیں چاند گاڑیوں والے ملتان تک مسافروں کو لے کر جا رہے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن