مطالبات کے حق میںملتان میں ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

May 20, 2020

ملتان( نمائندہ خصوصی ) ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لیے جنرل بس اسٹینڈ ٹرمینل پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت وائس چیئرمین چوہدری طارق گجر۔سینیئرنائب صدر ارجن اعوان نے کی مظاہرین نے نعرے بازی کی اور ایس او پیز نہ منظور کے نعرے لگائے چوہدری طارق گجر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس ٹرانسپورٹ بندش کا اذ خود نوٹس لیں حکومتی شرائط پر ٹرانسپورٹر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے سے قاصر ہیں ۔جب ہمارے اخراجات ہی پورے نہیں ہوں گے تو ہم کیسے وہ کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد کی بجائے پچاس فیصد مسافروں کو بٹھا کر ہم ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے جبکہ حکومت کی ہدایت پر 20فیصد کرایوں میں کمی حفاظتی انتظامات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں مگر دو نشستوں پر ایک مسافر بٹھانے کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تحفظات دور کئے جائیں تاکہ ہزاروں دیہاڑی دار اور دیگر افراد کو بھی روزگار کی فراہمی ممکن ہوسکے اور لوگوں کو بھی سفری سہولت میسر آسکے اس موقع پر زاہد شیروانی۔رانا عاصم۔طاہربھٹہ۔میاں ناصر۔مہر اصغر۔رانا ندیم۔محمد نیاز۔رانا شاہد۔بابو ڈوگراور ٹرانسپورٹ سے وابستہ ملازمین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں