ملک میں آج سےٹرین سروس بحال

ملک ميں آج سے2 ماہ کے وقفے کے بعد ٹرین سروس بحال ہوگئی ہے۔مسافروں کو ایس او پیز کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ محدود ٹرین آپریشن میں 15 اپ اور15 ڈاؤن کی ٹرینیں شامل ہوں گی۔ٹرینوں کی بکنگ صرف آن لائن ٹکٹنگ کےذریعے ہوگی۔

پاکستان میں پہلےمرحلےمیں چاروں صوبوں سے30 ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔ آج پہلی ٹرین پاکستان ایکسپریس صبح 6 بجے راولپنڈی سے کراچی روانہ ہوگئی ہے اور دوسری ٹرین ریل کار راولپنڈی سے لاہور صبح 7 بجے چلائی گئی ہے۔ تیسری ٹرین آج صبح ساڑھے 7 بجےلاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

 ٹرین سروس کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ مسافر ایک گھنٹہ پہلے اسٹیشن پہنچیں اور کسی مسافر کے عزیز کو اسٹیشن کی حدود میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹرین میں 60 فیصد مسافر ہوں گے اور 40فیصد نشستیں خالی ہوں گی۔ مسافر ماسک پہن کر آئیں اور سینٹائیزر ریلوے فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ ریلوےانتظامیہ نے بدھ سے چلنے والی ٹرینوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ريلوےانتظاميہ کےمطابق پشاورسےکراچی اورکراچی سےپشاورخیبرمیل اورعوام ایکسپریس چلےگی۔

کوئٹہ سےپشاورجانیوالی اورپشاورسےکوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس ٹرین آپریشن میں شامل ہوگی۔کراچی سےراولپنڈی اورراولپنڈی سےکراچی جانیوالی تیزگام،گرین لائن اورپاکستان ایکسپریس بھی ٹرين آپريشن ميں شامل ہيں۔

راولپنڈی سےملتان اورملتان سےراولپنڈی مہرایکسپریس،راولپنڈی سےلاہوراورلاہورسےراولپنڈی کےلیےسبک رفتاراوراسلام آبادایکسپریس چلےگی۔

اس کےعلاوہ کراچی سےلاہوراورلاہورسےکراچی پاک بزنس،قراقرم ایکسپریس اورشاہ حسین،کراچی سےلالہ موسی اورلالہ موسی سےکراچی ملت ایکسپریس،کراچی سےسیالکوٹ اورسیالکوٹ سےکراچي علامہ اقبال ایکسپریس چلےگی جبکہ جیکب آبادسےکراچی اورکراچی سی جیکب آبادسکھر ایکسپریس چلےگی۔

ای پیپر دی نیشن