امریکہ میں ایک اور ہلاکت خیز دن رہا جس میں مزید1ہزار155افراد ہلاک ہوگئے جبکہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس93ہزارسے زائد زندگیاں نگل چکا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے وارجاری ہیں ۔دنیا بھرمیں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 65ہزار715ہو گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سےاب تک 3لاکھ 23ہزار 603 افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 19لاکھ 48 ہزار 944 ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں مزید 14ہزار کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 15لاکھ 64 ہزار 894 ہوگئی جبکہ امریکہ میں ایک اور ہلاکت خیز دن رہا جس میں مزید1ہزار155افراد ہلاک ہو گئے جبکہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس 93ہزار سےزائد زندگیاں نگل چکا ہے۔حکام کا مزید کہنا تھا کہ روس میں ایک روز میں 9ہزارسے زائد کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 2لاکھ99 ہزار941ہو گئی جبکہ روس میں اب تک 2ہزار837افراد کورونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو چکے ہیں۔برازیل میں ایک روز میں 7ہزار177کیسز اور656اموات رپورٹ ہونے سے برازیل میں ہلاکتوں کی تعداد17 ہزار509جبکہ کل کیسز2لاکھ62ہزار545ہو گئی ہے۔برطانیہ میں ایک روز میں545ہلاکتوں کے بعد مجموعی تعداد 35ہزار341ہو گئی جبکہ برطانیہ میں 2ہزار412نئےمریض سامنے آ گئے جس ک بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2لاکھ 48ہزار818ہو گئی۔حکام نے مزید کہا کہ اٹلی میں162،اسپین میں69جبکہ جرمنی میں62 مزید افراد وائرس سےہلاک ہو گئے۔
امریکہ میں ایک اور ہلاکت خیز دن،1155افراد ہلاک
May 20, 2020 | 16:54