کراچی(کامرس رپورٹر) کے الیکٹرک نے مشتعل افراد کی جانب سے گڈاپ میں واقع دفتر پر حملے کی پرزورمذمت کی ہے۔مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کے گڈاپ دفتر پر حملہ کیا اور املاک کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق افغان بستی کے علاقہ مکینوں پر 60کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔متعلقہ علاقہ مکینوں کو بارہا نوٹسز اور یاددہانی کے باوجودواجبات کی ادائیگیاں نہیں کی گئیں۔مشتعل افراد کی جانب سے بجلی کے واجبات کی ادائیگیوں کے بجائے کے الیکٹرک کے دفتر پر حملہ افسوسناک ہے۔ کے الیکٹرک کی جانب سے واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف قوائد و ضوابط کے تحت مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ علاقہ معززین سے اپیل ہے کہ واجبات کی ادائیگیاں کی جائیں تاکہ بجلی کی متواتر فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔