برلن (یواین پی)جرمنی کے گول کیپر مرک آندرے ٹیر اسٹیگن آئندہ ماہ ہونے والی یورپین فٹ بال چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔ انہوں نے سیلٹا ویگو کے خلاف دو ایک سے ہارنے والے میچ میں آخری مرتبہ بارسلونا ایف سی کی نمائندگی کی تھی۔