اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)یونیورسل ہیلتھ کوریج کو مزید موثر بنانے کے لیے وزارت صحت اور نادرا کے درمیان آئندہ 5 سال کے لیے معاہدہ طے پایا گیا۔جاری اعلامیہ کے مطابق معاہدے کے تحت نادرا کی جانب سے خاندانوں کی بذریعہ بائیو میٹرک جانچ سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔اس پروگرام سے اسلام آباد، پنجاب، کے پی، ڈسٹرکٹ تھرپارکر، سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 14 ملین سے زائد خاندانوں کو مستفید کیا جارہا ہے جبکہ تمام علاقوں میں نادرا کے ساتھ منسلک ڈیٹا بیس کی مدد سے شہریوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت میسر آسکے گی، معاہدے کے مطابق صحت سہولت پروگرام کے تحت دی جانے والی اوپن ہارٹ سرجری، سٹنٹس، کینسر اور برن مینجمنٹ سمیت دیگر سہولیات پروگرام کا حصہ ہونگی،اور پروگرام کے تحت اب تک 1 ملین خاندانوں کو 10 بلین روپے تک کی صحت سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔