بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈ کی چھولالونگ کورن یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی ویکسینیشن کی ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چین کی سائنویک ویکسین کوویڈ- 19 کے خلاف مدافعتی ردعمل کوبڑھانے میں نہایت موثر ہے۔بنکاک پوسٹ نے تحقیق کے نتائج کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یونیورسٹی کے شعبہ میڈیسن کے کلینیکل وائرولوجی کے سنٹر آف ایکسیلنس کی جانب سے کی گئی اس تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سائنویک ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے والے 99.49فیصد افراد میں چار ہفتوں بعد اینٹی باڈی ردعمل پیدا ہوا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پہلی خوراک کے تین ہفتوں بعد تقریبا66فیصد افراد میں مدافعتی ردعمل پیدا ہوا۔تحقیق کرنے والے گروپ نے بتایا کہ کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈیز کی تعداد کی روشے الیکسیز الیکٹروکیمیلومینسینس امیونوسے سے پیمائش کی گئی اس طریقے میں خون کے نمونوں میں ویکسینیشن سے پہلے اور اس کے بعد وائرس کے خلاف پیداہونے والی مجموعی اینٹی باڈیز کی خاصیت کی نشاندہی کی جاتی ہے۔
مدافعتی ردعمل کے لئے سائنویک ویکسین 99.49فیصد موثر ہے:تحقیق
May 20, 2021