سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے ایوان بالا میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف قرارداد جمع کروا دی

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)سینیٹر مولانا عطاالرحمان نے ایوان بالا میں فلسطین پر حالیہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے خلاف قرارداد جمع کروا دی۔ جے یو آئی کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق قرارداد میں 27 رمضان المبارک سے مسجد اقصی میں نماز تراویح میں مشغول فلسطینی بھائیوں پر اسرائیلی فوج کی مسلسل وحشیانہ بمباری کی پرزور مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ مذہبی مقامات کا تقدس اور احترام عالمی قوانین کے اہم جزو ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کے ساتھ یہ ایوان بالا بھی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...