ریاض (این این آئی)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تصادم خطے کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار امن کے راستے کو مزید مشکل بنارہے ہیں۔ تصادم انتہا پسندئوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہمیں فریقین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تشدد کے خاتمے اور پھر حتمی حل کے لیے کام کرنا ہے۔ حتمی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔