کراچی میں کئی روز سے معطل سمندری ہوائیں بحال، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی (نیٹ نیوز) شہر میں اتوار سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ شہر میں اتوار سے معطل سمندری ہوائیں بحال ہوگئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت 15 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے، جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

ای پیپر دی نیشن