اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) چیف الیکشن کمشنر نے 10 اپریل 2021ء ری پولنگ کے عمل میں الیکشن کمشن کے عملے، پولنگ سٹاف، مقامی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ میں پولنگ کا عمل پرامن رہا۔ انتخابی امیدواروں کی زیادہ تعداد اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کی سنگل اینٹری کا نظام نتائج کے اعلان میں تاخیر کا سبب بنی، نتائج کے اعلان کے عمل کو بہتر بنایا جا سکتا تھا اور بہتر ہوتا اگر ریٹرننگ افسر کے دفتر کے باہر سکرین نصب کی جاتی جس پر پراگریسو نتائج کا اعلان کیا جاتا۔