شہرکے سیوریج سسٹم کو بہتر کر نے کیلئے نا لوں کی صفائی ناگزیر، گلزار حسین

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ نے کہا ہے کہ قد ر تی آفات پر کسی کو قا بو حاصل نہیں تاہم قبل از و قت اقدامات کے تحت ان کی تباہ کار یوں میںکسی حدتک کمی لائی جاسکتی ہے۔کمشنر راولپنڈی نے ایم ڈی واسا کو ہدایت کی کہ نالوں کی صفائی کا عمل یقینی بنا یا جائے شہر بھر میں سیوریج سسٹم کو بہتر کر نے کے لئے نا لیوں کی صفائی بھی کی جائے تا کہ بارش ز یا دہ ہو نے کی صورت میں سیوریج سسٹم فعال ہو اور پا نی کی منا سب نکا سی کا نظا م چلتا رہے۔کمشنر آ فس راولپنڈی میں منعقدہ اس اجلاس میں ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر (ریو نیو) کیپٹن(ر) قاسم اعجاز، اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) ملیحہ خان ، مینیجنگ ڈا ئر یکٹر وا سا را جہ شو کت ،ڈائریکٹر ریسکیو 1122 ،منیجنگ ڈا ئر یکٹر را ولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کمپنی او یس منظور تاڑڑ، ڈائر یکٹر لوکل گو ر نمنٹ آ منہ ر فیق ود یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

ای پیپر دی نیشن