لاہور(سپورٹس ڈیسک) برطانوی باکسر ٹائسن فری کا ہموطن انتھونی جوشووا سے پہلے امریکی حریف ڈئیونٹے وِلڈر سے جوڑ پڑے گا، شارجہ کے بجائے لاس ویگس میں 24 جولائی کو رِنگ سجے گا۔ ٹائسن فری اور ڈئیونٹے ولڈر یکم دسمبر دوہزار اٹھارہ کو مدمقابل ہوئے، بے نتیجہ ختم ہونے والی یہ فائٹ بائیس فروری دوہزار بیس کو طے پائی تھی۔ ٹائسن فری نے اپنی بیتابی کا اظہار کیا۔کہتے ہیں ڈیڑھ سال سے انہیں کسی بھی مقابلے کا شدت سے انتظار تھا، کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہو گیا، پرستار بھی بے قرار ہیں۔ پہلے سے شیڈول یہ فائٹ نظر انداز کرتے ہوئے دو برطانوی باکسرز کے مقابلے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر شدید تنقید ہونے لگی۔ ٹائسن فری اور انتھونی جوشووا کے درمیان 14 اگست کو جدہ میں ہونے والی فائٹ اب دسمبر میں ہو گی۔رپورٹ کے مطابق ڈونتے ولڈر نے مقابلے سے دستبردار ہونے کیلئے 20ملین ڈالر مانگ لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی کریں اور دوسری فائٹ لڑیں ورنہ مقابلہ کریں ۔ میں مقابلہ میں حریف کے جبڑے توڑ دوں گا۔