لاہور(سپورٹس ڈیسک )وینز ویلا کی 8 سال کی سائیکلسٹ بچی اولمپک چیمپئن بننے کیلئے پرعزم ہے۔ کمیلا تین سال سے سائیکلنگ کر رہی ہے اور اولمپک چیمپئن بننے کی خواہش ہے۔تیسری جماعت کی طالبہ کمیلا وینزویلا کی قومی بی ایم ایکس فری سٹائل چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن سمیت 25 میڈلز اور ٹرافی جیت چکی ہے۔کمیلا اگست میں نیدرلینڈ میں پاپینڈل بی ایم ایکس ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی شرکت کریگی۔کمیلا کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے خوابوں کوپورا کرنا چاہتے ہیں تو اس کیلئے نظم و ضبط پابندی اور صبر ضروری ہے۔