19 ڈسٹرکٹ سیشن 22 سول ججز کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تقرر و تبادلے 

May 20, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ نے 19ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں اور 22 سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹس کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تبدیل ہونے والے سیشن ججوں میں ملک شبیر احمد کو گوجرانولہ سے رحیم یار خان، منظر علی گِل کو ننکانہ صاحب سے گجرات، وسیم الرحمان خان کو اوکاڑہ سے خانیوال، غلام عباس کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مظفر گڑھ، محمد ابراہیم اصغر کو ساہیوال سے راجن پور، راجہ پرویز اختر کو راجن پور سے منڈی بہاؤالدین، امیر محمد خان کو لاہور سے حافظ آباد، عتیق الرحمان کو ملتان سے وہاڑی، محمد اقبال کو لاہور سے بھکر، حسنین قادر کو ملتان سے ننکانہ صاحب، محمد زاہد غزنوی کو لاہور سے اوکاڑہ، طارق خورشید خواجہ کو سیالکوٹ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، محمد سلیم کو رحیم یار خان سے لاہور، طارق محمود باجوہ کو خانیوال سے لاہور، جواد الحسن کو مظفر  گڑھ سے لاہور، عابد رضوان عابد کو منڈی بہاؤالدین سے لاہور، جاوید اقبال وڑائچ کو حافظ آباد سے لاہور، سلمان بیگ کو وہاڑی سے لاہور اور مشتاق الہیٰ کو بھکر سے لاہور نام شامل ہیں۔ جبکہ تبدیل ہونے والے سول ججوں میں شہروز شاہین کو لاہور سے فیصل آباد، اقراء فاروق کو لاہور سے بہاولپور، ارم یوسف کو لاہور سے اوکاڑہ، سمرا وحید کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ، عدنان امین کو لاہور سے قصور، یاسر بلال کو لاہور سے چکوال، نوید الرحمان کو لاہور سے فیصل آباد، محمد ساجد بلال کو لاہور سے فیصل آباد، محمد افنان کو لاہور سے فیصل آباد، راحیلہ خالد کو لاہور سے گوجرانوالہ، ذیشان بٹ کو لاہور سے سیالکوٹ، اوجالہ نعیمی کو لاہور سے فیصل آباد، زارہ فیاض کو لاہور سے بہاولپور، عمران انور کو لاہور سے گوجرانولہ، شہباز اکرم کو لاہور سے لیہ، شمع یاسین کو لاہور سے ساہیوال، محمد جواد کو لاہور سے جھنگ، فریحہ یونس کو لاہور سے پاکپتن شریف، سید ذیشان حیدر کو لاہور سے چنیوٹ، بلال حسن کو لاہور سے فیصل آباد، حافظ محمد احسن کو لاہور سے جھنگ اور سہیل افضل کو لاہور سے لیہ کے نام شامل ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں