کڈنی ہلز ریفرنس، سلیم مانڈوی والا کی بریت کیلئے درخواستیں مسترد

 اسلام آباد (وقائع نگار) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کے کڈنی ہلز ریفرنس میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا وغیرہ کی بریت کیلئے دائر درخواستیں مسترد کردیں۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت پیش ہوئے۔ اس موقع پر سابق چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ جبکہ شریک ملزم اعجاز ہارون عدالت پیش ہوئے۔ عدالت نے سلیم مانڈوی والا، اعجاز ہارون، عبدالغنی مجید کی جانب سے فرد جرم سے قبل بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر عدالت نے256-Dکے تحت دائر بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے کہاکہ سلیم مانڈوی والا کی حاضری سے مستقل استثنی کی درخواست پر فیصلہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد کیا جائے گا اور آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی24 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...