بابر خانزادہ کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کیا گیا:شوکت خانزادہ

ٹنڈوالہ یار( نامہ  نگار )گزشتہ ایک ماہ قبل ٹنڈوالہ یار پولیس لاک اپ میں پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والے بابر خانزادہ کے معاملے کے فیصلے پر نجی سندھی اخبار میں خبر کی اشاعت پر ٹنڈوالہ یار کی خانزادہ برادری کے رہنما مجیری  شوکت خانزادہ ،شاہد چھٹن خانزادہ نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب میں  مذکورہ نجی سندھی اخبار کی میں چھپنے والی  بابر خانزادہ کے معاملے کے دبائو اور   زبردستی فیصلے  کرانے  کی  تردید کرتے ہوئے  بتایا کہ  یہ فیصلہ نہ دبائو کے تحت کیا گیا ہے اور نہ زبردستی بلکہ مرحوم بابر خانزادہ کی بہن کی رضا مندی سے ہوا ہے اور اس فیصلے سے مرحوم بابر خانزادہ کی بہن بھائی مطمئن ہیں اور کسی کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم بابر خانزادہ کے معاملے پر انصاف کا  ساتھ دینے والی تمام سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماوں،  صحافیوں،  وکلاء  ڈاکٹروں،  معززین کا شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ آئندہ بھی ظالم کے ہاتھوں ہونے والے  مظلوموں کا ساتھ دینگے۔

ای پیپر دی نیشن