سکھر(بیورو رپورٹ)کورونا مریض سے ملاقات کرانے سے انکارپر اسپتال عملے پر حملہ تھوڑ پھوڑ ،مریض کا رشتہ دار گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں قائم سرکاری اسپتال میں کورونا میں مبتلا مریض سے ملنے سے منع کرنے پرمریض کے رشتے داروں نے وارڈ کے سیکورٹی گارڈ پر حملہ کر دیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اسپتال اور وارڈ کے شیشے ٹوٹ گئے، ہنگامی آرائی کی اطلاع ملنے پر قریبی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مریض کے ایک رشتے دار ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ پولیس کے پہنچنے پر حملہ کرنے والے مذید ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا تاہم انتظامیہ اور پولیس کے پہنچنے پر مریضوں نے سکھ کا سانس لیا ۔