جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی: بلاول بھٹو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )  پاکستان  پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹوزرداری نے   حکومت میں ہونے والی بدترین کرپشن کومعیشت کی تباہی کی اصل وجہ قرار دیتے ہوئے  کہا ہے  کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی،وزیراعظم صاحب ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔  اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جس ملک کا حکمران کرپٹ ہو، وہاں کی معیشت کبھی مستحکم نہیں ہوسکتی، عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے پی ٹی آئی کی اشرافیہ کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہی ہے۔ وزیراعظم صاحب! ملکی خزانے کے مالک پاکستان کے عوام ہیں، آپ کو ایک ایک روپے کا حساب دینا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹ رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عالمی ادارے ملک میں کرپشن میں اضافے کے انکشافات کرکے عمران خان کی خودساختہ ایمان داری کی دھجیاں اڑاچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...