ہمسایہ مسلمان ممالک فلسطینی بھائیوں کیلئے سرحدیں کھول دیں:رانا ابوبکر،بابر ظہیر

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)تحصیل بار کلرکس ایسوسی ایشن کے صدر رانامحمد ابوبکر ،سابق صدر بابر ظہیر پنوں اور ممبر پنجاب کلرکس بار رانا واجد علی نے فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گرد ریاست  ہے اور اقوام متحدہ  معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کے ظالمانہ اور سفاکانہ حملے روکنے میں ناکام ہو چکی  اقوام عالم اور بالخصوص عالم اسلام کی اسرائیلی بربریت پر خاموشی انتہائی افسوسناک ہے معصوم فلسطینی امداد کے لیے اپنے مسلمان بھائیوں کو دیکھ رہے ہیں لیکن اسرائیل کی وحشیانہ کاروائی کو روکنے کے لیے عالم اسلام ابھی تک فعال کردار ادا نہیں کر رہا فلسطین کے ہمسایہ مسلمان ممالک کو اپنی سرحدیں فلسطینی بھائیوں کے لیے کھولتے ہوئے ہر قسم کی امداد کرنی چاہیے ۔

ای پیپر دی نیشن