عمران خان ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں: منعم ضیاء سندھو 

 اجنیانوالہ (نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری منعم ضیاء سندھو نے کہا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے برسراقتدارآنے والے وزیر اعظم عمران خان پوری ایمانداری کیساتھ ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے کام کر رہے ہیں، حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی وجہ سے ملک میںمعاشی استحکام آرہا ہے وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے معیشت کی مضبوطی کا اعتراف ورلڈ بنک سمیت بین الاقوامی مالیاتی ادارے بھی کرچکے ہیں، سابقہ ادوار میںکرپشن اور بدعنوانی کے ذریعے پاکستان کواربوں ڈالر کا مقروض کرنے والی اپوزیشن آج اپنی سیاسی دکانداری چکانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ اندرونی خلفشار کے خاتمہ اور ملکی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات واضح طور پر سامنے آرہے ہیں اور قوم کو ہر سطح پر معاشی ریلیف مل رہا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن