شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران پرانا اڈہ لاریاں کے صدر چوہدری ارشد چھرا اور جنرل سیکرٹری شیخ عبدالحمید نے کہا کہ یہودی اور عیسائی اسلام کے بڑھتے ہوئے دائرے کو دیکھ کر اسلامو فوبیا کا شکار ہو چکے ہے وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کر کے جس آگ کو ہوا دے رہے ہیں وہ انہیں جلا کر راکھ کردے گی ۔ ان تاجر رہنمائوں نے کہا کہ مذمتی قراردادوں سے اب کام نہیں چلے گا لہذا ہمیں اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے متحد ہو کر آگے بڑھنا اور مظلوم مسلمانوں کو یہود و ہنود کے سفاکانہ مظالم سے نجات دلانا ہوگی اسلامی ممالک فلسطین کا ساتھ دینے اور بیت المقدس قبلہ اول مسجد اقصیٰ بچانے کیلئے فوری عملی اقدامات کریں۔
اسلامی ممالک بیت المقدس بچانے کیلئے عملی اقدامات کریں:ارشد چھرا
May 20, 2021