ن لیگ نے حکمرانوں سے ڈیل کرکے عوام کو دھوکہ دیا : ارشاد اللہ سندھو 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن نے حکمرانوں سے ڈیل کرکے عوام کو دھوکہ دیا ہے نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے عوام پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے نائب صدر چوہدری آصف جٹ کے آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک سٹی گوجرانوالہ کے نائب صدر چوہدری آصف جٹ ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے انھوں نے کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کو توڑنے کی سازش نہ کرتی تو مرکز اور پنجاب میں حکومتیں تبدیل ہو چکی ہوتیں اب دوبارہ پی ڈی ایم کا فعال ہونا حکومت کے لیئے خطرے کی گھنٹی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...