فلسطینیوں پرمظالم کو روکنے کیلئے امت مسلمہ اکٹھی ہوجائے:مرزا محمد یوسف

May 20, 2021

قلعہ دیدارسنگھ(نامہ نگار) 21مئی فلسطین کے مسلمانوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کی جائے، یہ وقت ہے فلسطینیوں پرمظالم کو روکنے کیلئے امت مسلمہ اکٹھی ہوجائے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی وسماجی شخصیت ممبر امن کمیٹی قلعہ دیدار سنگھ حاجی مرزا محمد یوسف نے صحافیوں سے دوران گفتگو کیا انہوں نے کہا مسجد اقصی ہمارا قبلہ اول ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، گزشتہ دنوں بھی اسرائیلی فوجیوں نے غزہ پر بمباری کرکے 200کے قریب مسلمانوں کو شہید اور 1400سے زائد کو زخمی کیا جن میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے، یہ وقت ہے کہ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خاموشی توڑتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے، آج اگر مسلم ممالک ایک ہوجائیں تو اسرائیل سمیت تمام غیر مسلم ممالک مسلمانوں پر ظلم کرنے سے پہلے سو بار ضرور سوچیں گے۔

مزیدخبریں