شیخوپورہ کے عوام محب وطن اور وفادار ہیں :امجد نذیر بٹ 

May 20, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے صدر امجد نذیر بٹ نے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے شیخوپورہ میں بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام محب وطن اور وفادار ہیں جس طرح ہر پاکستانی اپنے ملک کا وفادار ہے حب الاوطنی چھوڑ کر حب الاشخصی میں پاکستان مخالف بیان دینے والے کیساتھ اظہار یک جہتی کرنا 24 کروڑ پاکستانیو ں کی دل ازاری کے مترادف ہے ہر حال میں پاکستان کھپے کا نعرہ بلند ہوگا اس کیلئے چاہے ہمیں اپنی جانوں کی قربانی دینا پڑے، ریاست سے وفاداری کا حلف لیکر قیادت کی خوشنودی کیلئے متنازعہ بیان دیکر انہوں نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ان کے خلاف درج بغاوت کے مقدمہ میں تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کرنا ہوگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کا ہر شہری اپنے ملک کا حقیقی وفادار اور محب وطن ہے جاوید لطیف سے اظہار یک جہتی (ن) لیگ کا آپسی معاملہ ہے ۔

مزیدخبریں