شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)انجمن غلامان مصطفی ؐ کے سرپرست اعلیٰ ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ امریکہ اندرونی اور بیرونی طور پر اسرائیل کا سرپرست اور بھارت کی پشت بانی کرتا آرہا ہے عالم اسلام کا اتحاد ہی تمام سامراجی اور مسلم و اسلام دشمن طاقتوں کو زیر کرسکتاہے، اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی کی بے حرمتی،آگ لگانے و گرانے کی ناپاک کوششوں کے بعد غزہ کے مسلمانوں پر آگ و بارود کی بارش کی ہے مگر فلسطین کے مسلمان اجڑی بستی،ملبہ بنے گھروں،خاندان کی نعشوں اور بے سروسامانی کے عالم میں بھی استقامت کا پہاڑ بن کر کھرے ہیں،اپنے ایک بیان میں ملک اکرام دمن ڈوگر نے کہا کہ او آئی سی اور مسلم ممالک کے حکمران فلسطین کے حوالے م فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور کبھی بھی انہیں تنہا نہیں چھوڑے گی اہل مغرب اور مغربی میڈیا دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہا ہے اور اس ظلم کو دو ریاستوں کا جھگڑا قرار دے رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مظالم بند کرانے کی بجائے جنگ بندی کی بات کررہا ہے جس سے انکی ذہنیت واضح ہوگئی ہے۔