نیویارک یونیورسٹی کی نئی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ فائرز اور موڈرنا کورونا ویکسین بھارتی ویرینٹ کیخلاف بھی موثر ہیں۔ڈاکٹر اینٹونی فوسی نے پریس بریفنگ تحقیق کے نتائج پیش کیے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نتائج سے ہمیں مضبوط شواہد ملے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ویرینٹ دنیا کے کسی بھی ملک میں سر اٹھا سکتا ہے اور ہمیں اس کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ویرینٹ کورونا کی نسبت زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔ نیویارک یونیورسٹی کی تحقیق سے ثابت ہوا کہ مذکورہ بالا دونوں ویکسین بھارتی ویرینٹ کیخلاف کافی موثر ہیں۔ دونوں ویکسین شدید قسم کے کورونا سے بچاتی ہیں بلکہ اس وبا سے موت کا خدشہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ماہرین نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے سے وبا کے پھیلا ئوکو بھی روکا جا سکتا ہے۔ موڈرنا کی کووڈ ویکسین برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں پائے جانے والے وبائی کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ متعدی اقسام کے خلاف بھی کام کرتی ہے۔کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے مختلف ممالک میں پھیل رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی نئی اقسام کی وجہ اس وائرس میں تبدیلیاں آئی ہیں یا اس نے اپنی خصوصیات تبدیل کی ہیں جس کا مطلب ہے کہ وہ عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے ابتدائی کورونا وائرس کی اصل حالت سے کہیں زیادہ آسانی اور تیزی سے انسانی خلیوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔
فائزر اور موڈرنا کورونا ویکسین بھارتی ویرینٹ کیخلاف بھی موثر
May 20, 2021 | 12:26