وزیر اعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو۔ دونوں وزراء اعظم کی سفارتی تعلقات کے70سال مکمل ہونے پر گفتگو۔ دونوں رہنماؤں کا انسداد کورونا ویکسین اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیراعظم نے چینی ہم منصب کو مریخ کے خلائی مشن کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی چین کی ٹیکنالوجی کے میدان میں بڑھتی ہوئی قوت کی عکاس ہے۔وزیر اعظم نے ویکسین کی فراہمی اور تیاری میں تعاون پر بھی چین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ملکوں نے تعلقات کو ‘‘آل ویدر اسڑیٹجک کو آپرٹیو پارٹنر شپ’’ میں تبدیل کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کلیدی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، اقتصادی راہداری نے معاشی سرگرمیاں اور روزگار پیدا کیے۔