وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اوروفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اورامن عامہ پر تبادلہ خیال۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ راولپنڈی کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج تیار کرلیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے، پنجاب حکومت راولپنڈی کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔