آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی جعلی لسٹ نے ہلچل مچاد ی

اسلام آباد(محمدرضوان ملک/ نیوزرپورٹر) آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز کی جعلی لسٹ نے ہلچل مچاد ی۔بڑے بڑے نام لسٹ سے غائب، انتخابات میں حصہ لینے کے امیدواران کا  ایک دوسرے سے  استفسار،تحریک انصاف آزادجموں کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشادمحمود   نے لسٹ کو جعلی قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام سوشل میڈیا پر ایک لسٹ گردش کرتی رہی جس میں لکھا تھا کہ یہ لسٹ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے، پنتالیس افراد پر مشتمل اس لسٹ میں نو نشستوں پر ٹکٹ پینڈنگ رکھا گیا ہے۔لسٹ کے حوالے سے جب موقف جانے کے لئے تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات ارشاد محمود سے رابطہ کیا گیا تو  ''نوائے وقت '' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ لسٹ جعلی ہے اور تاحال پارٹی کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے امیدوران کے انٹرویو ز کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور اگلے چند روز تک  آزادکشمیر کے عام انتخابات  میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے گردش کرنے والی لسٹ جعلی ہے۔

ای پیپر دی نیشن