ایران: حکومت مخالف مظاہروں  میں شدت، چھ مظاہرین ہلاک

تہران(این این آئی)ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی اور حکومت کے کریک ڈائون میں کم از کم چھ افراد کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ حکام نے ان دعوئوں کو مسترد کردیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق اصفہان کے شہر گول پیگان میں مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی ۔ یہ مظاہرے دوسرے صوبوں خوزیستان، لورستان، چار محل اور بختیاری میں بھی کیے جارہے ہیں۔ ان مظاہروں میں ہزاروں ایرانی احتجاج کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن