امریکی وزیرصحت کا جرمنی کے دورے کے دوران نوول کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے وزیرصحت اور انسانی خدمات زاویر بیسرا کا دورہ جرمنی کے دوران نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ تشخیص برلن میں گروپ آف سیون (جی 7) کے وزرائے صحت کے اجلاس سے قبل ہوئی۔ترجمان نے کہا کہ ان میں بہت معمولی نوعیت کی علامات ظاہر ہوئی۔  64 سالہ بیسرا کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے اور انہوں نے بوسٹر خوراک بھی لی ہے۔ وہ برلن میں قرنطینہ کرکے کام کریں گے۔ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بیسرا نے گزشتہ ہفتے جمعرات کو وائٹ ہاس کا دورہ کیا تھا اور بیماریوں کی روک تھام اور تدارک بارے امریکی مرکز کے مقررہ ضابطے کے تحت اسے صدر بائیڈن کے ساتھ قریبی رابطہ نہیں سمجھا جاسکتا  ہے۔سی ڈی سی کے مطابق اگر فرد متاثرہ شخص سے 6 فٹ سے کم دوری پر ہو اور وہ 15 منٹ سے زیادہ ساتھ رہے تو اسے قریبی رابطہ سمجھا جاتا ہے۔امریکہ بھر میں یہ وبا دوبارہ پھیل رہی ہے جس کے سبب بائیڈن انتظامیہ کے متعدد عہدیدار نوول کرونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں نائب صدر کملا ہیرس او وزیرخارجہ انتھونی بلنکن بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن