امریکہ ،چین  کے خلاف آسیان  کے ساتھ اتحاد کی  کوششوں میں کامیاب نہیں ہو گا،  عہدیدار

بنکاک(شِنہوا)چین کے مقابے  کے لئے امریکہ  کا  جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم  آسیان کے ساتھ  اتحاد  کا  نام نہاد  انڈو پیسفیک منصوبہ خطے میں کامیاب نہیں ہو گا۔آسیان اسٹڈ یز کے ماہر تھائی لینڈ کی تھماست یونیورسٹی کے پروفیسر یانگ نے شِنہوا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے خاص طور پر یورپ میں سیکورٹی کی تبدیل ہوتی صورتحال میں جب امریکہ چین کے  ساتھ کشیدگی کو بڑھاوا دے کر جغرافیائی سیاسی کشیدگی کو بڑھا رہا ہے ، آسیان غیر جانبدار خارجہ پالیسی کے موقف پر قائم ہے۔تھائی لینڈ کی  تھماست یونیورسٹی کے پروفیسر  یانگ نے کہا کہ آسیان کے  ارکان کی جانب سے  حمایت ملنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ  سے  چین کے   خلاف  آسیان کے ساتھ اتحاد کی امریکی  کوششیں  ناکام ہونگی۔انہوں نے کہا کہ وبا سے متاثرہ معشیت کی بحالی کی پالیسی ایجنڈے میں سر فہرست ہے، انڈو پیسیفک اکنامک فریم ورک کی امریکی پیش قدمی نے ایک بار آسیان کے متعدد ممالک کی توجہ حاصل کی جو کہ اس وقت مایوسی میں بدل گئی جب  انہیں گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں منعقدہ امریکہ۔ آسیان کانفرنس میں فریم ورک سے متعلق بہت کم وضاحتیں ملیں۔مزید یہ کہ  آسیان  خطے کے معاملات،  خطے کے اقتصادی تعاون اور انسانی حقوق کے  متعدد معاملات پر امریکہ  کے ساتھ متفق نہیں۔یانگ نے کہا کہ  چین کے ساتھ  آسیان کے تعلقات  اور  باہمی اقتصادی  تعاون  کے فروغ سے  آسیان  رکن ممالک  کے عوام کو  سماجی اور اقتصادی  ترقی کے ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس نقطے پر  امریکہ کی چین کے خلاف آسیان کے ساتھ اتحاد کی کوششیں اپنی موت آپ مر جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن