اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) نے 4 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو عدم تعمیل پر سیل کر دیااسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 38 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔ ستی لیب، کبریٰ میڈیکل سنٹر، عزیز میڈیکل سنٹر اور خٹک کلینک کو اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن نہ کروانے، اہل عملے کی عدم موجودگی، جعلی ٹیسٹ رپورٹس جاری کرنے اور ویٹرنری وایلز کو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس میں رکھنے جیسی وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔ نواز ہسپتال اور یوسفزئی میڈیکل سینٹر کی سروسز کو معیاد ختم ہونے والی ٹیسٹ ٹیوبز اور ری ایجنٹس رکھنے، غیر صحت بخش حالات اور مناسب ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کی عدم موجودگی پر معطل کر دیا گیا۔ جبکہ دو دیگر ہیلتھ کیئر اداروں کی جزوی سروسز معطل کر دی گئی۔ پیور ہیلتھ لیب کی لیب اور الٹراساؤنڈ سروسزاور اسلام آباد ڈآیگناسٹک سنٹر کی کینسر مارکر اور بائل ایسڈ ٹیسٹ کی خدمات معطل کر دی گئیں۔ 22 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو معمولی عدم تعمیل کے لئے نوٹس بھیجے گئے اور معائنہ ٹیموں کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ دو ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔ معائنہ ٹیموں کے دورے کے وقت ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کیچھ ادارے بند پائے گئے۔
آئی ایچ آر اے نے 4 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو عدم تعمیل پر سیل کر دیا
May 20, 2022