پاک فوج کے جرنلز کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکاؤنٹس جعلی نکلے‘ دو گرفتار 

May 20, 2022


اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک فوج کے نام سے جعلی اکائونٹس چلانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میجر جنرل فیصل مشتاق اور میجر جنرل اصغر کے ہینڈل سے چلائے جانے والے اکائونٹس جعلی نکلے۔ جعلی اکائونٹس چلانے والوں کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جنہیں گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سینئر آفیسرز کے جعلی اکائونٹس سے ایک خاص سیاسی بیانیہ بنایا جا رہا تھا، تاثر یہ دیا جا رہا تھا کہ فوج کے اندر سے کسی ایک خاص جماعت کی حمایت کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے دونوں جعلی اکائونٹس کو بلا ک کر دیا ہے اور جعلی اکانٹس چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں