اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بلوچستان میں ہیضے سے متاثرہ ڈیرہ بگٹی کے پیر کوہ اور ملحقہ علاقوں میں ایف سی بلوچستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکس نے اب تک مجموعی طور پر 3063 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی ہے کہ جن میں سے ہیضے کے 921 مریضوں کا علاج کیا گیا اور باقی کا دیگر بیماریوں کا علاج کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2000 سے زائد لیب ٹیسٹ کیے گئے۔ اس کے علاوہ مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نئے واٹر پمپس اور ٹیوب ویلوں کی تنصیب کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کر رہی ہے۔
ڈیرہ بگٹی:ہیضے سے متاثرہ علاقے میں ایف سی بلوچستان کی امدادی سرگرمیاں جاری
May 20, 2022