اسلام اباد(خبرنگار)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے عمران خان کے جلسے کی لائیٹنگ ٹھیک نہ ہونے پر ٹھیکیدار کو گرفتارکرنے کی شدید مذمت کی ہے 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانہ عمران نیازی کے جنگل کے قانون کی مثال بنا ہوا ہے کوہاٹ جلسے کی لائیٹنگ ٹھیک نہ ہونے کے جرم پر عمران خان نے ٹھیکیدارشیخ انوار کو سزا کے طور پر گرفتار کرادیااسلام کی مثالیں دینے والے کا یہ ہے اصل چہرہ اور اصلیت اعلی عدلیہ کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے، کیا عمران نیازی ہر قانون سے بالا تر ہے عمران نیازی خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کررہا ہیمظلوم ٹھیکیدار کو انصاف دلایا جائے، عمران نیازی کی غنڈہ گردی سے نجات دلائی جائے9 سال سے خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرسکنے والا عوام کو نئے سبز باغ دکھارہا ہے۔