وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سے جرمن سفیربرن ہارڈ سٹیفن شلاگیک کی ملاقات 


اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ سٹیفن شلاگیک نے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی طارق بشیر چیمہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کیپٹن(ر)محمد آصف، ایس جے ایس جاوید ہمایوں اور ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈاکٹر اکمل صدیق بھی موجود تھے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو زراعت کی جدید کاری اور زرعی مصنوعات میں ویلیو ایڈیشن کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے جرمنی کے تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے سفیر کو بتایا کہ پاکستان کے لیے گندم کی وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے 3ملین میٹرک گندم درآمد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گندم کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے سفیر کا خیرمقدم کیا اور جرمنی کی دنیا کے ایک سرکردہ خطے کی حیثیت کی تعریف کی۔ دونوں مندوبین نے پاکستان میں غذائی تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں معززین نے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن