اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وزیر اعظم شہباز شریف نے سرکاری ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور کرلی ہے۔ سرکاری ملازمین نے دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔آگیگا کے چیف کو آرڈینیٹررحمان علی باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ملازمین کے باقی ماند ہ مطالبات بھی جلد ازجلد پورے کریں گے، انہوں نے کہا کہ تمام ایڈاہاک الائونسس بیسک سیلری میں ضم کیے جائیں،وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کی جائے،مہنگائی کی تناسب سے پینشنرز کی پینشن میں اصافہ کیا جائے،ہفتے کی چھٹی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ 23 مئی 2022 کو جو احتجاج ہونے جارہا ہے اگرہمارے مطالبات 23مئی سے پہلے منظور کرلیے جاتے ہیں یہ احتجاج یوم تشکر میں تبدیل ہوجائے گا۔
وزیر اعظم نے سرکاری ملازمین کی ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری منظور کرلی
May 20, 2022