کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل آئی ایم ای آئی بدل کر دوبارہ فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے آئی ایم ای آئی بدلنے والے سافٹ ویئر اور دو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔